ہمارے بارے میں


کمپنی کا پروفائل

ہمارے بارے میں:

انٹر نیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل ) ایک لمیٹڈ کمپنی ہے جو2007 میں اس ویژن کے ساتھ انکارپوریٹ کی گئی تھی کہ یہ پاکستان میں فلیٹ اسٹیل پراڈکٹس کی سب سے بڑی مینو فیکچرر ہو گی .اس وقت آئی ایس ایل ملک میں ویلیو ایڈیڈفلیٹ رولڈ اور کوٹیڈ اسٹیل انڈسٹری کی سب سے بڑی پرائیویٹ انویسٹر ہے۔

سومی تومو کارپوریشن، JFE جاپان اور انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (عالمی بینک کا ڈویژن) کے ایکوئٹی contributions کی شکل میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں انجنیئرنگ اور ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ کے شعبے میں ترقی کی رفتار اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔ سالانہ 500,000 ٹن پیداوار کا حامل یہ اسٹیل کمپلیکس، رولڈ کوائل سے کولڈ رولڈ، Galvanized اور کلر کوٹیڈ اسٹیل تیار کرتا ہے۔

آئی ایس ایل کی موجودہ ملی جلی پیداوار 100,000 ٹن کولڈ رولڈ پراڈکٹ، 350,000 ٹن Hot-Dip Galvanized اور50,000 MT کلر کوٹیڈ اسٹیل پر مشتمل ہے جو کوائل یا شیٹ کی شکل میں پیش کی جاتی ہیں۔ یہ تمام پراڈکٹس ملکی اور برآمدی مارکیٹوںکے لیے متعدد ویلیو ایڈیڈ پراڈکٹس میں منتقلی کے لیے اہم ترین خام مال کی حیثیت سے انجنیئرنگ اور مینوفیکچرنگ انڈسڑی کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

کولڈ رولڈ اسٹیل، 0.25mm سے3.0mm موٹائی میں دستیاب ہے، galvanized اسٹیل 0.25mm سے 2.0mm موٹائی میں دستیاب ہے جبکہ کلر کوٹیڈ اسٹیل0.20-1.50mm موٹائی میں دستیاب ہے۔ تمام پراڈکٹس، زیادہ سے زیادہ 1,250mm موٹائی میں پیش کی جاتی ہیں اور ہر پراڈکٹ کیٹگری، اپنے کسٹمر کی مخصوص ضروریات کی تکمیل کے لیے bright سے matt تک drawing سے structural اورsurface سے finishes تک strength levels میں فراہم کی جاتی ہیں۔