گورننس


گورننس

 بورڈ آف ڈائریکٹرز

چیئرمین: جناب کمال شعیب

جناب کمال شعیب، M.I.T، کیمبرج، میساچوسٹس میں Whitney fellow تھے۔ جہاں سے انھوں نے کیمیکل انجنیئرنگ میں M.S. کی ڈگری لی۔ وہ ان دنوں سنچری پیپراینڈ ملز لمیٹڈ، ZIL لمیٹڈ، انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سیف وے فنڈ لمیٹڈ، الامن ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈاور مائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان سمیت متعدد کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے بینکنگ اور صنعتی اداروں میں 55 سال تک پروفیشنل ایگزیکٹو رہے۔ وہ Independence Bank کیلیفورنیا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو رہے۔ وہ پبلک انٹریسٹ لاء ایسوسی ایشن آف پاکستان (PILAP) کے بانی رکن تھے اور اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے۔ یہ تنظیم پاکستان میں حقوق انسانی کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ وہ Wyeth لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ، کیمیکل کنسلٹینٹس (پاکستان) لمیٹڈ، کامرس بینک لمیٹڈ پاکستان ،بینک آف کریڈٹ اینڈ کامرس انٹرنیشنل،ایس اے ،لندن اور انڈس بینک لمیٹڈ پاکستان جیسے باوقار اداروں کے ساتھ سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان اور بیرونی ملکوں میںنیشنل ڈیویلپمنٹ فائنانس کارپوریشن، NIT and NBP Fullerton Asset مینجمنٹ لمیٹڈ NAFA سمیت مالیاتی شعبے کے کئی اداروں کے کنسلٹینٹ / ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کیپیٹل مارکیٹوں کے بارے میں مشیر رہ چکے ہیں اور اس حیثیت سے پاکستان میں متعدد اداروں کو مشورے دیتے رہے ہیں۔انھوں نے ٹیبل ٹینس اور برج کی انٹرنیشنل اور ورلڈ چیمپئن شپس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ سندھ Amateur گولف چیمپئن (Veterans) میں شامل رہے ہیں۔


ڈائریکٹر اینڈ ایڈوائزرـ: جناب توفیق ایچ چنائے

جناب توفیق حبیب چنائے 1964 سے انٹرنیشنل انڈسٹریزلمیٹڈ (آئی آئی ایل) اور انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ (آئی ایس ایل) سے وابستہ تھے اور MD کی حیثیت سے فرائض ا جناب توفیق حبیب چنائے 1964 سے انٹرنیشنل انڈسٹریزلمیٹڈ (آئی آئی ایل) اور انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ (آئی ایس ایل) سے وابستہ تھے اور MD کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کے بعد اگست 2015 میں ریٹائر ہوئے۔وہ ان دنوں جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، پیکجز لمیٹڈ اورHBL Asset Management Ltd. کے نان ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ ان کے پاس IGI انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی ڈائریکٹر شپ بھی ہے۔ وہ انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کے چیئرمین اور موہٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ اور حبیب یونیورسٹی فائونڈیشن کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ جناب چنائے، انجنئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ، حکومت پاکستان، ایڈوائزری بورڈزآف پورٹس اینڈ شپنگ، وزارت مواصلات کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور پورٹ قاسم اتھارٹی، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان بزنس کونسل، Linde پاکستان لمیٹڈ اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر رہے۔


ڈائریکٹر: جناب کمال اے چنائے

جناب کمال اے چنائے، پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔انھوں نے وارٹن اسکول، یونیورسٹی آف پنسلوانیا، امریکہ سے گریجویشن کیا۔ وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ، NBP Fullerton Asset Management Ltd NAFA اور اٹلس بیٹری لمیٹڈ کے بورڈ آف گورنرزمیں خدمات انجام دے رہے ہیں اور جوبلی لائف انشورنس کے چیئرمین ہیں۔ وہ جمہوریہ قبرص کے اعزازی کونسل جنرل بھی ہیں۔ جناب کمال اے چنائے، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (ICC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے سابق صدر ہیں۔ وہ آرمی برن ہال انسٹیٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ آغا خان فائونڈیشن (پاکستان) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان سینٹر آف Philanthropy، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، اٹلس انشورنس اور فرسٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بینک (an Amex JV) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے آغا خان یونیورسٹی کی Undergraduate Admission Committee اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا Alumni کمیٹی فار پاکستان میں بھی خدمات انجام دیں۔ وہ تھر کول فیلڈکی ترقی میں دلچسپی رکھنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے کنسورشیم، تھر پاک کے ایڈوائزر بھی ہیں۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی طرف سے سرٹیفائی کیے جانے کے بعد " سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر" ہیں۔


ڈائریکٹر: جناب مصطفیٰ اے چنائے

جناب مصطفیٰ اے چنائے وارٹن اسکول آف فائنانس، یونیورسٹی آف پنسلوانیا، امریکہ سے معاشیات میں B.Sc ہیں۔انھیں انڈسٹریل مینجمنٹ اور مارکیٹنگ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔امریکہ سے واپسی کے بعد انھوں نے انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ میںمارکیٹنگ مینجر کا عہدہ سنبھالا۔اس وقت وہ پاکستان کیبلز لمیٹڈ اور سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ، Travel solutions (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گلوبل ای کامرس سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، Crea8ive بینچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، یونیورسل ٹریننگ اینڈڈیویلپمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈاور گلوبل ریزرویشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔ وہ انٹر مارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ اس سے قبل وہ اُس وقت تک یونین بینک کے بورڈ میں خدمات انجام دیتے رہے، جب اسے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے حاصل کر لیا۔


ڈائریکٹر: جناب طارق اقبال خان

جناب طارق اقبال خان مختلف شعبوں میں 40 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس کے فیلو ہیں۔ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے قیام میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا، جہاں انھوں نے بعد میں پریذیڈنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے سنٹرل بورڈ آف ریونیو میںممبر ٹیکس پالیسی اینڈکوآرڈینیشن کی حیثیت میں بھی خدمات انجام دیں، جس کے بعد انھیں کمشنر SECP مقرر کیا گیا جہاں SECP کی تنظیم نو میں ان کا بنیادی کردار تھا۔ ایک مختصر عرصے کے لیے ان کے پاس SECP کے چیئرمین (قائم مقام) کا چارج بھی رہا۔ وہ چیئرمین کمیٹی برائے تیاری Take Over Law ،سی ایل اے کمیٹی برائے نظر ثانی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آرڈینینس 1969، کمیٹی برائے فارمولیشن آف سی ڈی سی لاء اینڈ ریگولیشنزاور وزیر اعظم کی کمیٹی برائے Revival of Stock Market ،جیسی قومی سطح کی اہم کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔انھوں نے 8 سال سے زیادہ عرصہ تک NIT کے چیئرمین اورMD کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ جس نے کیپیٹل مارکیٹس کے قیام، مضبوطی اور استحکام میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔مزید برآں اس عرصہ کے دوران ان کے پاس تقریباً پانچ سال تک ICP کے چیئرمین اورMD کا چارج رہا۔وہ CDC ، فیصل بینک، بینک الحبیب، GSK ، Sanofi Aventis ، آئی سی آئی، پی ایس او،OGDC ، مری پیٹرولیم، SSGC اور سیمنز جیسی اہم کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات اجناب طارق اقبال خان مختلف شعبوں میں 40 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس کے فیلو ہیں۔اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے قیام میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا، جہاں انھوں نے بعد میں پریذیڈنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔انھوں نے سنٹرل بورڈ آف ریونیو میںممبر ٹیکس پالیسی اینڈکوآرڈینیشن کی حیثیت میں بھی خدمات انجام دیں ، جس کے بعد انھیں کمشنرSECP مقرر کیا گیا جہاں SECP کی تنظیم نو میں ان کا بنیادی کردار تھا۔ایک مختصر عرصے کے لیے ان کے پاس SECP کے چیئرمین (قائم مقام) کا چارج بھی رہا۔وہ چیئرمین کمیٹی برائے تیاریTake Over Law ، سی ایل اے کمیٹی برائے نظر ثانی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آرڈینینس1969 ،کمیٹی برائے فارمولیشن آف سی ڈی سی لاء اینڈ ریگولیشنزاور وزیر اعظم کی کمیٹی برائے Revival of Stock Market ،جیسی قومی سطح کی اہم کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔انھوں نے 8 سال سے زیادہ عرصہ تک NIT کے چیئرمین اورMD کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ جس نے کیپیٹل مارکیٹس کے قیام، مضبوطی اور استحکام میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔مزید برآں اس عرصہ کے دوران ان کے پاس تقریباً پانچ سال تک ICP کے چیئرمین اورMD کا چارج رہا۔وہ CDC ، فیصل بینک، بینک الحبیب، GSK ، Sanofi Aventis ، آئی سی آئی، پی ایس او،OGDC ، مری پیٹرولیم، SSGC اور سیمنز جیسی اہم کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور SNGPL اورARL کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ان دنوں وہ ممتاز حیثیت کی حامل لسٹیڈ کمپنیوں، جن میںGillette پاکستان لمیٹڈ،انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ،نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، PICIC انشورنس کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، پیکجزلمیٹڈاور سلک بینک لمیٹڈ شامل ہیں،کے بورڈز کے ممبر ہیںجبکہ نان لسٹیڈ کمپنی میں FFC انرجی(پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہے۔


ڈائریکٹر: جناب کامران وائی مرزا

جناب کامران وائی مرزا نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکائونٹینٹ کی حیثیت سے کوالیفائی کیا، اور پاکستان میں اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں آڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد جناب مرزا اپنے کیرئر میں آگے بڑھے اور دسمبر1970 میں چیف فائنانشل آفیسر کی حیثیت سے ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر کمپنی، ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کے ساتھ منسلک ہو گئے۔1977 میں وہ اپنے دور کے سب سے کم عمر مینجنگ ڈائریکٹر تھے اور 29 سال تک اسی عہدے یعنی مینجنگ ڈائریکٹر ایبٹ پاکستان، پر فائز رہے۔جناب مرزا ، فروری 2007 سے مارچ2009 تک چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے منصب پر فائز رہے اور پھر پاکستان بزنس کونسل(PBC) میں چیئرمین کی حیثیت سے شامل ہوئے، یہ عہدہ اس وقت بھی ان کے پاس ہے۔PBC ، تھنک ٹینک اور بزنس پالیسی ایڈووکیسی فورم ہے۔وہ فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ ، یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ(UPFL) اور ایجوکیشن فنڈ فار سندھ(EFS)کے چیئرمین ہیں۔وہ ایبٹ لیبارٹریز ، انٹرنیشنل اسٹیلزلمیٹڈ(آئی ایس ایل )، بینک الفلاح لمیٹڈ، کاروان ِ حیات، اور سفاری اینڈ آئوٹ ڈور کلب آف پاکستان کے بورڈز میںڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہبورڈ آف BOI (بورڈ آف انویسٹمنٹ) اور دوسری حکومتی باڈیز/ اداروں میں PBC کی نمائندگی کرتے ہیں۔اس سے قبل انھوں نے چیئرمین آف پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ(PMEX) ، جوماضی میں نیشنل کموڈیٹی ایکسچینج لمیٹڈ (NCEL) کہلاتی تھی،چیئرمین آف کراچی اسٹاک ایکسچینج(KSE) پریذیڈنٹ آف اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) پریذیڈنٹ آف امریکن بزنس کونسل(ABC) اور چیئرمین آف فارما بیورو(ایسوسی ایشن آف فارما سیوٹیکل ملٹی نیشنلز)کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) ،پاکستان اسٹیٹ آئل(PSO) ،پاکستان اسٹیل(PS) ، نیشنل بینک آف پاکستان(NBP) ،پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ، Competitiveness Support Fund CSF جینکو ہولڈنگ کمپنی اورNAVTEC کے بورڈز میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔جناب مرزا اس ٹاسک فورس کے بھی چیئرمین رہے جو منصوبہ بندی کمیشن نے دوا ساز صنعت کے بارے میں قائم کی تھی۔اس کے علاوہ وہ وفاقی حکومت کے اقتصادی مشاورتی بورڈاور سندھ وائلڈ لائف بورڈ کے رکن رہے۔انھوں نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس آف پاکستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(PICG) میں باقاعدگی سے لیکچر بھی دیتے ہیں۔


ڈائریکٹر: جناب سلیم رضا

سید سلیم رضا، جنوری2009 سے جون2010 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رہے۔جناب رضا فروری2006 سے جنوری 2009 تک پاکستان بزنس کونسل(PBC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے،اس آرگنائزیشن کو پاکستان کے بعض سب سے بڑے بزنس ہائوسز نے کارپورٹ لاء کیپیٹل مارکیٹس اور بزنس پریکٹس انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے پاکستان کے بزنسز کی استعداد کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔انھوں نے 1989 سے2006 تک لندن میں رہتے ہوئے مشرق وسطیٰ، افریقہ، برطانیہ ،وسطی اور مشرقی یورپ میںسٹی بینک کی کنٹری اور ریجنل مینجمنٹ سمیت مختلف پوزیشنوں پر36 سال خدمات انجام دیں۔ان کا بزنس کا تجربہ کریڈٹ اینڈ کارپوریٹ فائنانس، رئیل اسٹیٹ اور Global Asset (Bonds & Equities) مینجمنٹ پر محیط ہے۔جناب رضا 1983 سے1987 تک پاکستان میں سٹی بینک کے کنٹری ہیڈ رہے۔وہ اس وقت تعمیر مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ، انڈس ارتھ(NGO) اور منزل(NGO) کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔


جناب اوتومیچی یانو(Otomichi Yano)

جناب اوتومیچی یانونے ناگویا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی۔وہ ان دنوں سومی تومو کارپوریشن ٹوکیو، جاپان کے انٹرنیشنل اسٹیل شیٹ اینڈ سلیب ٹریڈنگ بزنس ڈیپارٹمنٹ کے جنرل مینجر ہیں، اور انھیں میٹل ڈویژن ،رولڈ اسٹیل ڈویژن، اور اسٹیلشیٹ اینڈ سٹرپ انٹرنیشنل ٹریڈ میں کام کا 33 سالہ متنوع تجربہ ہے۔وہ تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور امریکہ میں سومی تومو کارپوریشن اور Nichimen کارپوریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہے۔


ڈائریکٹر: جناب سید حیدر علی

سید حیدر علی نے یونیورسٹی آف مشی گن سے کیمیکل انجنیئر کی ڈگری حاصل کی ، جس کے بعد انھوں نے انسٹیٹیوٹ آف پیپر کیمسٹری ،Appleton, Wisconsin, USA سے پیپر ٹیکنالوجی میںMS کیا اور پھر ہارورڈ بزنس اسکول، بوسٹن MA, ، USA میں پروگرام فار مینجمنٹ ڈیویلپمنٹ میں بھی شریک ہوئے۔1995 میں وہ MD کی حیثیت سے IGI انشورنس سے وابستہ ہو گئے ، جہاں انھوں نے10 سال تک خدمات انجام دیں۔وہ2005 میں پیکجز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور CEO مقرر کیے گئے اور ابھی تک اس پوزیشن پر فائز ہیں۔وہ دودھ کے خالی ڈبوں اور ڈرنک باکسز کی ری سائیکلنگ کے بارے میں دو امریکیpatents کے شریک مصنف ہیں اور1998 سے لاہور میں سوئیڈن کے اعزازی کونسل جنرل بھی ہیں۔وہIGI انشورنس، IGI لائف، ICCI پاکستان، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، پاکستان سینٹر برائےphilanthropy ، Sanofi Aventis ، ٹیٹرا پاک لمیٹڈ، ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ، پیکجز لنکا (پرائیویٹ) لمیٹڈ،KSB پمپس کمپنی لمیٹڈاور بلھے شاہ پیکجنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بورڈز کے ممبر بھی ہیں۔


ڈائریکٹر اورCEO : جناب یوسف ایچ مرزا

جناب یوسف حسین مرزا کو14 اگست2015 سے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔اس تقرر سے پہلے وہ اگست2013 سے انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر تھے۔
ٰISL کے ساتھ وابستہ ہونے سے پہلے وہLinde پاکستان لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر تھے اور انھوں نے دس سال سے زیادہ عرصہ تک فلپائن ،ملائشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں گروپsubsidiaries کے ساتھ مختلف سینئر عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔
وہNED یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مکینکل انجنئر گریجویٹ ہیںجبکہ انھوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے MBA کی ڈگری حاصل کی۔انھوں نے Said بزنس اسکول، یونیورسٹی آف آکسفرڈ،INSEAD اور Nan Yang ٹیکنالوجی یونیورسٹی سنگا پور کے مینجمنٹ ڈیویلپمنٹ پروگراموںمیں بھی شرکت کی۔


آڈیٹرز:

  • KPMG تاثیر ہادی اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکائونٹینٹس۔